ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا سروسز ہسپتال کا دورہ، اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا

محسن نقوی کا سروسز ہسپتال کا دورہ، اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا، محسن نقوی نے ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ 

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، ہسپتال کے مختلف فلورز پر گئے، بیسمنٹ کا بھی معائنہ کیا۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری صحت نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے میں محسن نقوی کو بریفنگ دی۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 31 جنوری تک اپ گریڈیشن پراجیکٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔  محسن نقوی نے 3 شفٹ میں کام کرنے کا حکم دیا، ہر شفٹ میں
 500۔ 500 لیبر فورس لگانے کی ہدایت کردی۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ صوبائی وزراء روزانہ رات کو وزٹ کر کے پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پلستر کے دوران ٹائلز لگانے پر ناراضگی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ ٹائلز کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔