ن لیگ نے چودھری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

ن لیگ نے چودھری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے چودھری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو اور دیگر نے اپنے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروا دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کے 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن کے بعد وزیراعلیٰ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے اس لئے ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں آج تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی جانی تھی۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے 19 دسمبر کو وزیر اعلٰی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی ۔