ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کیلئے منتخب

 ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کیلئے منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثانیہ مرزا نے بھارت کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ کا اعزاز نیشنل ڈیفنس اکیڈمی 2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارت کی پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ کا نام ثانیہ مرزا ہے۔لیکن اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ہیں تو ایسا نہیں ہے بلکہ بھارت کی پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مرزا پور سے ہے۔ٹی وی مکینک کی بیٹی ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کے لیے منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ہے۔

ہندی مسلم اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والی ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہندی مسلم طالبعلموں میں جذبہ ہو تو وہ بھی بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-23/news-1671772524-4634.jpg

ثانیہ مرزا 27 دسمبر کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کو باقاعدہ طور پر جوائن کریں گی۔

ثانیہ کے والد شاہد علی کا کہنا ہے کہ ثانیہ شروع سے ہی بھارت کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ انوی چھترویدی کو اپنا رول ماڈل سمجھتی تھی اور اس کی طرح بننا چاہتی تھی، ثانیہ بھارت کی دوسری خاتون فائٹر پائلٹ ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔