ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند کے باعث مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھادی گئی

دھند کے باعث مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھادی گئی
کیپشن: Electricty
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی ہے۔

ملتان، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔رپورٹس کے مطابق دھند سے این ٹی ڈی سی اور ڈسکوز سسٹم متاثر ہونے سے کئی گرڈ اسٹیشن رات بھر بند رہے۔

لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال نہیں ہے، دھند سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث کئی مقامات پر موٹر ویز  بند کردی گئیں۔