مریم انصاری اور اویس خان کا اپنی شادی پر ڈانس، ویڈیو وائرل

Mariam Ansari Dance video
کیپشن: Mariam Ansari Dance video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مریم انصاری سابق کرکٹر معین خان کے صاحبزداے اویس خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ 

اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات 20 دسمبر سے شروع ہوئیں اور تین دن تک جار ی رہیں، گزشتہ شب مریم انصاری اور اویس خان کی شادی کا استقبالیہ ہوا، جس میں شوبز  اور اسپورٹس کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔


استقبالیہ تقریب میں دلہن ، ان کے بھائی علی انصاری اور دولہے اویس خان نے سٹیج پر ر قص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، وائرل ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن مریم انصاری نے  سرخ  رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا ہوا جبکہ اُن کے دولہا اویس خان نےکرتا پاجامہ اور کوٹ پہن رکھا ۔

دولہا دلہن کے علاوہ شادی میں شریک دیگر مہمانوں نے بھی ڈانس کیا لیکن جو سب سے زیادہ صارفین نے پسند کیا وہ معین خان کا اور ان کے چھوٹے بیٹے اعظم خان کا ڈانس ہے، مریم انصاری کی روایتی انداز میں رخصتی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer