دنیا کا پہلا ایس ایم ایس کتنے لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا؟

First SMS
کیپشن: First SMS
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانٹیرنگ ڈیسک)برطانوی کمپیوٹر پروگرامر نیل پیپ ورتھ نے 29 سال قبل 3 دسمبر 1992ء کو  کمپیوٹر کے ذریعے اپنے ساتھی رچرڈ جاروِس کو  دنیا کا پہلا ایس ایم ایس بھیجا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایم ایس کے خالق  یل پیپ ورتھ نے اپنے پہلے ایس ایم ایس میں اپنے دوست کو کرسمس کی مبارکباد ’’میری کرسمس‘‘ بھیجی تھی، دنیا کا پہلا  ایس ایم ایس ایک لاکھ 21 ہزار ڈالر میں نیلا م ہوگیا۔برطانوی ٹیلی کام کمپنی نے بتایا ہے کہ  ایس ایم ایس کی نیلامی سے حاصل کردہ رقم  اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کو دی جائے گی۔

پیپ ورتھ کا اپنے ایک انٹرویومیں کہنا تھا کہ 1992ء میں مجھے ذرا سا بھی یہ خیال نہیں آیا تھا کہ ٹیکسٹ میسیجنگ کس قدر مقبول ہو جائے گی اور یہ ایجاد اس قدر مقبول ہوگی کہ اسے ایموجی کی شکل میں پیش کیا جانے لگے گا۔ 

انہوں نے کہا تھا کہ جب میں ماضی کو یاد کرتا ہوں تو مجھے خیال آتا ہے کہ میرے ہی بھیجے ہوئے میسیج نے موبائل کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا اور تاریخ رقم کی۔