ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ الیکشن کیلئے حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

سینٹ الیکشن کیلئے حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کے لیے حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

حکومت نے سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکر دیا،ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینٹ انتخابات آئین کے تحت نہیں کرائے جاتے، سینٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرایا جاتا ہے سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے۔

  اوپن بیلٹ سے سینٹ الیکشن میں شفافیت آئے گی، سینٹ میں خفیہ بیلیٹنگ سے ارکان کی خریدوفروخت میں منی لانڈرنگ استعمال ہوتا ہے، خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں, ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ اہم آئینی نکتے پر سپریم کورٹ رائے دے۔

ریفرنس میں یہ بھی موقف اختیار کیا کیا گیا ہے کہ سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کیلئے بھارتی آئین کا حوالہ بھارت اور پاکستان کا آئینی ڈھانچہ مماثلت رکھتا ہے, بھارت نے 2003 میں ایوان بالا کے ممبران کا انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی ترمیم کی, بھارت نے ایوان بالا کے ممبران کی خفیہ رائے شماری کا عمل ختم کر دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer