ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

60 سالہ مجرم کی7سالہ بچی سےزیادتی، عدالت نے بڑا حکم دیدیا

60 سالہ مجرم کی7سالہ بچی سےزیادتی، عدالت نے بڑا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) عدالت نے 60 سالہ مجرم کی7سالہ بچی سےزیادتی کاکیس نمٹادیا،سیشن عدالت نے زیادتی کر نےوالےمجرم کو2بارعمرقیدکی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کی سیشن عدالت نے 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے 60 سالہ مجرم کی قسمت کا فیصلہ کردیا، عدالت نے زیادتی کرنے والے مجرم کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی، مجرم لیاقت کےخلاف تھانہ مانگامنڈی میں ایف آئی آردرج ہوئی،پراسکیوٹرتبسم صوفی نے عدالت حاضر ہوئے جنہوں نے مجرم کے خلاف شواہد پیش کئے،ایڈیشنل سیشن جج سردار محمداقبال ڈوگرنےفیصلہ سنایا۔

اہم فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مجرم کودوبار عمرقید 6 لاکھ جرمانہ کی سزاسنائی، اس موقع پر پراسکیوٹر  نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ  بچی کا والد کیس سےمنحرف ہوگیا تھا،پیروی چھوڑدی تھی،ریاست نے خود عدالتی کارروائی چلا کر مجرم کو سزا دلوائی، عدالت نے ڈی این اےرپورٹ ،دیگر شواہد کی بنیادپرسزاسنائی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer