شاہد سپرا: دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے جلوس نکالا گیا، جس میں علماء کرام، طلبہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی ہے۔
جلوس جامعہ نعیمیہ سے شروع ہوا اور پریس کلب سے ہوتا ہوا واپس جامعہ نعیمیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ معروف عالم دین مفتی عمران حنفی سمیت دیگر علماء بھی جلوس میں شریک ہوئے۔
شرکاء نے راستے بھر ’آمدِ مصطفیٰ ﷺ مرحبا مرحبا‘ کے نعرے بلند کیے۔ جلوس کے روٹ پر پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
اس موقع پر مفتی عمران حنفی نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی شایانِ شان طریقے سے منائی جا رہی ہے۔