ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی چھٹیوں کا ساتواں ہفتہ اختتام پذیر، آئندہ ہفتے چیف جسٹس سمیت 16 ججز سماعت کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی طویل چھٹیوں کا ساتواں ہفتہ اختتام پذیر ہوگیا، جس کے بعد تعطیلات کے صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔ عدالت عالیہ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آٹھواں ہفتہ پیر 25 اگست سے شروع ہوگا۔ پرنسپل سیٹ پرآئندہ ہفتے چیف جسٹس سمیت 16 ججز مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اس دوران نہ صرف چار ڈویژن بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں بلکہ چیف جسٹس سمیت 16 ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے بھی عدالتوں کی کارروائی جاری رکھیں گے۔ڈویژن بنچ نمبر ایک جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل ہوگا۔ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس انوار حسین اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان سماعت کریں گے۔ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس علی ضیاء باجوہ اور جسٹس چوہدری سلطان محمود شامل ہیں۔ جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس محمد جواد ظفر اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ہوگا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت 16 ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔