سٹی42: حضرت بہاولدین زکریا ملتانی کے سجادہ نشین مرید حسین قریشی نے شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بہاالدین زکریا کے عرس کی تقریب میں مزار کو غسل دینے پر ڈانٹ ڈپٹ کر دی۔
انہوں نے زین قریشی کے ساتھ آنے والے افراد کو بھی ڈانٹا اور کہا کہ میری آمد سے قبل غسل کیوں دیا یہ میرے دادا کی قبر ہے۔ اس موقع پر مزار پر بدنظمی دیکھنے میں آئی تاہم کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔
حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے مزار پر غسل کی تقریب میں بد نظمی ۔سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے مزار کو غسل دیا،،، چچا مرید حسین اپنی آمد سے قبل غسل دینے پر برہم ، ،مرید حسین کی بھتیجے زین قریشی سے تلخ کلامی۔۔ ، کہا کہ میری آمد سے قبل غسل کیوں دیا یہ میرے دادا کی قبر ہے ، غسل کی تقریب میں شریک افراد کو بھی کھری کھری سنا دیں۔مرید حسین قریشی نے زین قریشی اور ان کے ساتھیوں سے کہا، مزار کو سیاست کی نذر نہ کریں۔