ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی بی پاکدامن کا سالانہ عرس،ڈی آئی جی آپریشنز نے  سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا 

بی بی پاکدامن کا سالانہ عرس،ڈی آئی جی آپریشنز نے  سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارباز خان)بی بی پاکدامن کا سالانہ عرس جاری،زائرین کی کثیر تعداد میں شرکت ۔ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نےعرس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 بی بی پاک دامن کے سالانہ عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری۔ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی بھی پہنچے۔ علی ناصر رضوی نے عرس کے موقع پر کیے گئے سکیورٹی ر انتظامات کا جائزہ لیا ، اس موقع پر ایس پی سول لائنز عبدالحنان اور ایس پی سکیورٹی بھی ہمراہ تھے۔

 علی ناصر رضوی کا کہنا تھا سیکورٹی کے انتظامات نہ صرف عرس کے دنوں میں بلکہ سارا سال بہترین رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پنجاب پولیس کی کوشش ہے کہ زائرین کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ پولیس اہلکار تین شفٹ میں ڈیوٹی کر رہے ہیں۔