بی بی پاکدامنؒ  کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

بی بی پاکدامنؒ  کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرانتظام دربار بی بی پاکدامن کا سالانہ عرس آج ہوگا۔
 دربار بی بی پاکدامن سلام اللہ علیہا کے سالانہ عرس کی تقریبات کے لئے دربار کو کھولا جائیگا۔محکمہ اوقاف پنجاب  نے سالانہ عرس تقریبات کے لئے دربار کو دو روز کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزار شریف پر بعد ازظہر رسم غسل و چادر پوشی کی تقریب منعقد کی جائیگی،ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بند دربار کو آج دوپہر بارہ بجے کھول دیا جائیگا۔