ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسائل کے حل کیلئےواٹس ایپ نمبر جاری  کر دیا گیا

مسائل کے حل کیلئےواٹس ایپ نمبر جاری  کر دیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہرقائد کے باسیوں کی آخرکار سنی گئی،آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس ملازمین اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے براہ راست واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا۔

 ترجمان سندھ پولیس کے مطابق محکمہ پولیس سندھ کے ملازمین کو مطلع کیا جارہا ہے اس لئے وہ محکمانہ سطح پر ویلفیئر سے متعلق یا درپیش دیگر مسائل و مشکلات کے ضمن میں آئی جی سندھ رفعت مختار سے واٹس ایپ نمبر 03008753359 پر براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔

 شہریوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ پولیس سے متعلق شکایات یا دیگر ممکنہ مشکلات و مسائل کے حل کیلئے مذکورہ نمبر پر واٹس ایپ کرسکتے ہیں، شہریوں کے مسائل کا بر وقت حل پولیس کا اولین فرض ہے،مشکلات و مسائل حل کرنے کیلئے فوری اور بروقت متعلقہ پولیس حکّام کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔