(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔
لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت کی جس دوران جیل پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی۔