(علی ساہی)آئی جی نے گزشتہ روز ہونے والے 3ڈی ایس پیز کے تبادلے منسوخ کرکے 19اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تبادلے منسوخ ہونے والے ڈی ایس پیز میں عامرعباس ۔اشفاق احمد اور شوکت علی شیخ شامل ہیں ۔منصورالحسن ڈی ایس پی گوالمنڈی سرکل لاہور،شوکت علی شیخ کو ڈی ایس پی ڈولفن سول لاٸنز ڈویژن لاہور،اے ایس پی عبداللہ احسان کوشمالی چھاٸونی سرکل لاہور، فخر بشیر راجہ کو ڈی ایس پی چوہنگ سرکل لاہور تعینات کیا گیا۔
اے ایس پی گارڈن ٹاؤن سرکل لاہور انعم تجمل کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم،ڈی ایس پی عامر عباس کو ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن سرکل لاہور،رضاکار حسین شاہ کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نارووال ،ڈی ایس پی اظہر حسین کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد جبکہ ڈی ایس پی مسعود جاویداور شمشاد خلیل کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کر دی گئیں۔
آفتاب احمد ڈی ایس پی شورکوٹ جھنگ،محمد انور کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر پاکپتن ،ڈی ایس پی آصف رشید کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد،عبدالرحمن کو ڈی ایس پی ساہیوال سرکل سرگودھا،ڈی ایس پی محبوب احمد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد،ڈی ایس پی محمد وسیم اعجاز کی خدمات ڈی آٸی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد،ڈی ایس پی محمد اجمل کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد،ڈی ایس پی مس عطیہ ناہید کی خدمات ڈی آٸی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد جبکہ تنویر امجد ڈی ایس پی صدر سرکل جھنگ تعینات کردیا۔