پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو باکو آذربائیجان سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق اشتہاری ذیشان نواز نے 2019ء میں تھانہ کوتوالی سیالکوٹ کی حدود میں ایڈوکیٹ ساجد محمود دھدرا کو قتل کیا تھا۔ اشتہاری مجرم کو انٹرپول کی معاونت سے سپیشل آپریشنز سیل نے آذربائیجان باکو میں ٹریس کرکے گرفتار کیا،  قانونی و سفارتی عوامل مکمل کر کے انسپکٹر خالد نواز وریاہ کی قیادت میں ٹیم ملزم کو لے کر باکو سے لاہور روانہ ہوگئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سپیشل آپریشنز سیل کی پولیس ٹیم آج رات ایک بجے لاہور ائیر پورٹ پہنچے گی۔  

ترجمان پنجاب پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب کی  بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، پولیس ٹیم کو شاباش دی اور  ہدایت جاری کی کہ قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ انٹرپول، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے اشتہاریوں کو گرفتار کرکے واپس لایا جا رہا ہے۔