ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج پہلا روز ، ڈی سی لاہور کی ہدایت پر انتظامی افسران فیلڈ میں موجود

خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج پہلا روز ، ڈی سی لاہور کی ہدایت پر انتظامی افسران فیلڈ میں موجود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج پہلا روز ، ڈی سی لاہور کی ہدایت پر انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہے، 29 اپریل تا 05 مئی پولیو مہم کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی جس میں 22 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کوویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر افسران کے فیلڈ میں سرپرائز دورے جاری ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسترو نے یو سی 16 چائنہ سکیم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے والٹن 09 میں، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے یو سی 09 راوی زون میں، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے یو سی 120 میں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے یو سی 99 خان کالونی میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ۔

دوسری جانب افسران نے ڈور مارکنگ، فنگر مارکنگ، ٹیلی شیٹس اور مائیکروپلان کا جائزہ لیا۔