ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی، اہم انکشافات

Shahbaz Gill new Medical Report
کیپشن: Shahbaz Gill new Medical Report
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ 6 رکنی بورڈ کیجانب سے  تیار  کی گئی، میڈیکل بورڈ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل مکمل طور پر فٹ اور ہوش وحواس میں ہیں، شہبازگل طویل عرصہ سے دمہ کے مریض ہیں، وہ کبھی کبھی دمہ کی ادویات استعمال کرتےرہےہیں، ان میں معمولی دمہ کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہباز گل نے بورڈ کو تفصیلی طبی معائنے کی اجازت نہیں دی، میڈیکل بورڈ نے 21 اگست کو شہباز گل کا از سرنو طبی معائنہ کیا، شہباز گل موجودہ حالات میں صحت مندہیں، وہ ان ہیلر اور نیبولائزرکااستعمال کررہےہیں، ماہر امراض سینہ نے شہباز گل کو ادویات تجویز کردیں۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہبازگل نے بورڈ کو میڈیکو لیگل کی اجازت نہیں دی، ڈاکٹرز نے شہباز گل کو سانس کے مسئلے کے حل کیلئے ٹیسٹ تجویزکئے لیکن انھوں نے سانس کےمسئلےکی تشخیص کیلئے ٹیسٹوں کی اجازت نہیں دی۔ شہباز گل نے بورڈ کو مکمل جسمانی معائنے کی اجازت نہیں دی، انھوں نے ڈاکٹرز کو صرف سینے کے چیک اپ کی اجازت دی۔ 

میڈیکل بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ شہباز گل کےخون کے ابتدائی ٹیسٹوں کےنتائج نارمل تھے تاہم انھوں نے چھاتی کے ایکسرے اور ٹیسٹ کی اجازت نہیں دی،  شہبازگل نے نیبولائزر،ان ہیلرپر سانس کامسئلہ ٹھیک ہونے کی تصدیق کی اور میڈیکل بورڈ نے شہبازگل کو بھوک ہڑتال کے نقصانات سے آگاہ کیا