ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہزادہ ولیم اور اہلیہ کا خاندان کو لندن سے منتقل کرنے کا فیصلہ

William ,Kate,UK
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے خاندان کو لندن سے منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی شہزادہ کے خاندان کی منتقلی کا اعلان کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ دوران تعلیم بچے نارمل زندگی گزار سکیں۔برطانوی شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم ، کیٹ مڈلٹن اور ان کے بچے لندن سے 25 میل دور ونڈسر کیسل کے ایڈیلیڈ کاٹیج میں قیام کریں گے۔

اس طرح یہ خاندان ملکہ الزبتھ دوم کے قریب رہنے لگے گا جو ونڈسر کیسل میں ہی مقیم ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم کی موجودہ رہائش گاہ کنگسٹن پیلس بدستور ان کی مرکزی رہائش گاہ رہے گی۔

کنگسٹن پیلس کے بیان میں بتایا گیا کہ تینوں بچوں کا داخلہ ونڈسر کیسل کے قریب لیمبروک اسکول میں کرایا جائے گا۔بیان میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر جوناتھن پیری نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ستمبر میں شہزادہ جارج، شہزادی شارلیٹ اور شہزادہ لوئس ہمارے اسکول کا حصہ بن جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا ہر ممکن حد تک عام خاندانی زندگی گزارنا چاہتا ہے۔