ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن کا ویکسین نہ کرانیوالوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن کا ویکسین نہ کرانیوالوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کےسکولوں میں3794 اساتذہ نے تاحال ویکسی نیشن نہیں کرائی  جس پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے2فیصداساتذہ کی ویکسینیشن کیلئےسختی شروع کردی۔
 تفصیلات کےمطابق  لاہورکےپرائیویٹ سکولز کے508 اساتذہ نےکورونا ویکسین نہ کرائی جبکہ  محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سےتعلیمی اداروں میں 98فیصد اساتذہ کی ویکسین ہونےکا دعویٰ کیا گیا ہے،2فیصداساتذہ کی ویکسی نیشن کیلئےمحکمہ سکول ایجوکیشن نےسختی شروع کردی، حکومتی رپورٹ کے مطابق 6 لاکھ27 ہزار سرکاری وپرائیویٹ اساتذہ کی ویکسی نیشن ہو چکی جبکہ  کورونا سےبچاؤ کی ویکسین نہ لگوانےوالے اساتذہ میں زیادہ تر خواتین ہیں۔

 واضح رہے کورونا سے مزید 80 افراد  انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی۔ پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 584 ہوگئی جبکہ3772 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کےاعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا  کے3772 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 80 ہزار 844، سندھ میں 4 لاکھ 20 ہزار 955، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 148، بلوچستان میں 31 ہزار 845، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 656، اسلام آباد میں 96 ہزار 390 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 72 لاکھ 76 ہزار 450 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 10 لاکھ 12 ہزار 662 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 390 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 557، سندھ میں 6 ہزار 612، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 797، اسلام آباد میں 852، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 170 اور آزاد کشمیر میں 680 مریض موت کی وادی میں جا پہنچے۔