موبائل کے استعمال سے روکنے پر نوجوان کی خود کشی

موبائل کے استعمال سے روکنے پر نوجوان کی خود کشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)موبائل فون کا ستعمال عصرحاضرکی اہم ضرورت بن چکا ہے، کاروباری افراد کو موبائل فون کی ایجاد نے کئی میلوں کی مسافت،وقت کے ضیاع سے بچا لیا، مگر جہاں اس کے فوائد ہیں وہیں نقصانات بھی بے شمار ہیں، کچھ سنگین واقعات بھی پیش آچکے ہیں جہاں بات مرنے مارنے تک پہنچ گئی اور کئی خاندانوں کے چراغ گل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون نے انسانی زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے، اس کی ایجاد سے قبل مسائل تو تھے ہی مگر ان کا حل بھی ممکن تھا، جس میں وقت کا ضیاع،سفر کی تھکن،گرمی،سردی میں پیغام رسانی کرنا کافی مشکل مرحلہ تھا، بعدازاں انسانی مسائل کومدنظر رکھتے موبائل ایجاد کیا گیا،ہرطرف افراتفری مچ گئی، کاروباری شعبے سے وابستہ لوگوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ موبائل فونز کی ایجاد کے ساتھ ہی نئے مسائل نے بھی جنم لیا۔

لاہور  میں اچھرہ کے علاقہ میں موبائل فون کے استعمال سے منع کرنے پر نوجوان نے طیش میں آکر خودکشی کرلی, پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرادیا، پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ نوجوان نے خود کشی کی یاقتل اس بارے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ موبائل فون کو دور حاضر کی اہم ترین ٹیکنالوجی کا شرف حاصل ہے جو کہ چند ہی دہائیوں میں انسانی زندگی پر راج کرنے لگی ہے یہ چھوٹے سے لے کر بڑے تک خواتین سے لے کر مرد حضرات تک ہر کوئی موبائل فون کے بغیر خود کو ادھورا محسوس کرتا ہے ہر بڑے سے بڑے بزنس مین سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے مزدور تک سب کے پاس مختلف قیمتوں رنگوں کے اور کمپنیوں کے فرق کے ساتھ موبائل فون موجود ہے۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد تقریباً 11کروڑ 83 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ گئی ہے یہاں پی ٹی اے کی اعداد و شمار اپنی جگہ لیکن ایک سے زائد سموں کے استعمال کا رجحان بڑی تیزی سے زور پکڑ رہا ہے،مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے پیکج اور بنڈل آفرز کے سبب صارفین ایک سے زائد کمپنیوں کی سہولتوں  سے فائدہ اٹھانے کے لئے متعدد سمیں رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

یہ رجحان خاص طور پر نوجوانوں میں بہت مقبول ہے ہمارے معاشرے میں جس قدر موبائل فونز کا کثرت سے استعمال کیا جا رہا ہے موبائل فون ایک طرف وقت کی اہم ضرورت تو دوسری جانب اس کے معاشرے میں مضر اثرات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer