بھاری ایجنسی را نے امریکی شہری کو  کیسےقتل کروایا، واشنگٹن پوسٹ  نے بھانڈا پھوڑ دیا

Gurpat Singh Pannu , RAW assassination Plan, Washngton Post Report, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکی شہری گرپت ونت سنگھ  پنوں کے قتل کی منظوری را کے سربراہ سمنت گوئل نے دی ۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ نے را کی بین القوامی دہشت گردی کا  بھانڈا پھوڑ دیا۔ 

 واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسروکرم یادیو نے  کرایا تھا۔ اس وقت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے۔ 

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کور ا کے اس پلان کا علم تھا۔ وکرم یادیو نے گرپت ونت سنگھ کے گھر کا ایڈریس اور دیگر تفصیلات قاتلوں تک پہنچائیں ۔

اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کے قتل کی منظوری را کے سربراہ سمنت گوئل نے دی  تھی۔