اقبال ٹاؤن میں قتل اور اغواء کی لرزہ خیز واردات

اقبال ٹاؤن میں قتل اور اغواء کی لرزہ خیز واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید فخر امام) اقبال ٹاؤن کے علاقے میں قتل اور اغواء کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل جبکہ بیٹی کو اغواء کرلیا، 47 سالہ بسمہ اللہ نامی خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ اقبال ٹاؤن کے علاقے رضا بلاک کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں گھر میں نامعلوم ملزمان نے گھس کر 47 سالہ خاتون کو قتل جبکہ اس کی قوت گویائی سے محروم بیٹی کو اغوا کر لیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور خاتون کی نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لئے۔

رشتے داروں کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت ماں بیٹی گھر میں اکیلی تھیں، جبکہ مقتولہ کو سر پر ہتھوڑیوں اور چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔ اغواء ہونیوالی بچی فجر کے والد اور چچا غم سے نڈھال ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ بچی کو بازیاب کرایا جائے جبکہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل کا کہناہے کہ واردات میں استعمال ہونیوالے آلاتِ قتل گھرسےہی لیےگئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان کو ٹریس اور بچی کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہےکہ لاہورسمیت پنجاب بھر میں جرائم گزشتہ سالوں کی نسبت بڑھ گیا، گھروں اور دکانوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے واقعات میں 11 فیصد اضافہ ہوا، 2019 ء میں 2ہزار436 افراد قتل ہوئے جبکہ 2020 ء میں 2ہزار593 افراد قتل ہوئے،ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موت کے منہ میں جانیوالوں کی تعداد 94 رہی، لاہور کا اسٹریٹ کرائم کراچی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer