شائقین کرکٹ ہوجائیں تیار، اب ہوگی چھکے چوکوں کی برسات

 شائقین کرکٹ ہوجائیں تیار، اب ہوگی چھکے چوکوں کی برسات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، ون ڈے کراچی اورٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی، سری لنکن بورڈ نے دورے کا شیڈول جاری کردیا۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ستمبر، اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، ون ڈے سیریز کراچی اور ٹی ٹوئنٹی کے میچز لاہور میں ہوں گے۔ 27 اکتوبر کو پہلا، 29 کو دوسرا اور 2 اکتوبر کو تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کھیلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے ٹیسٹ سے قبل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان کھلاڑیوں کوسکیورٹی کا اندازہ ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ مثبت رویے پر سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا، دیگر بورڈ حکام اور کھلاڑیوں کے شکرگزار ہیں۔