ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک نےپاکستانی نوجوان کی AIکمپنی کی قیمت 60 ارب ڈالر لگا دی

ایلون مسک نےپاکستانی نوجوان کی AIکمپنی کی قیمت 60 ارب ڈالر لگا دی
کیپشن: File photo
سورس: facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت پروجیکٹ (A I  Project)پر پاکستان کے شہر کراچی کے نوجوان کی ذہانت کام کرگئی، صالح آصف کی تین شریک پارٹنرز کے ساتھ بنائی گئی اے آئی کمپنی ’’ کرسر‘‘( Cursor) کی 60 ارب ڈالر قیمت لگ گئی، جو دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے لگائی ہے۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی نے کرسر  ( Cursor)نامی اے آئی سٹارٹ اپ کمپنی 60 ارب ڈالر میں خریدنے کا آپشن حاصل کرلیا۔ کرسر کی مکمل خریداری 60 ارب ڈالرز جبکہ شراکت کی قیمت 10 ارب ڈالرز بتائی گئی ہے، کراچی کے نوجوان صالح آصف سمیت کرسر ( Cursor)کے چاروں شریک بانی 30 سال سے کم عمر ہیں۔

  چاروں شراکت داروں کا بنایاگیا اے آئی پروجیکٹ کرسر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کوڈنگ کو خودکار بنانے پر کام کرتا ہے، کرسر کے ٹولز پر آج دنیا بھر کی 50 ہزار سے زائد کمپنیوں کے لاکھوں ڈیولپرز کام کررہے ہيں۔ کرسر (Cursor) کا سالانہ منافع ایک ارب ڈالر ہے اور اسے تیزی سے ترقی کرنے والی اے آئی کمپنیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

  امیر ترین لوگوں پر رپورٹ کرنے والے امریکی جریدے فوربز نے صالح آصف کے اثاثوں کی مالیت 1.3 ارب ڈالر بتائی ہے۔