ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کی طرف سے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا شیڈول جاری

پی سی بی کی طرف سے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی سی بی کی طرف سے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر منصور قادر نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق ملک بھر میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا آغاز 11 مئی سے ہوگا۔ راولپنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 11 مئی بروز ہفتہ کو منعقد ہوں گے۔ چکوال، اٹک اور جہلم کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات 12 مئی بروز اتوار کو ہوں گے۔ 

امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 30 اپریل بروز جمعرات تک جمع کرا سکیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا ہے، کرکٹ کے نچلی سطح کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے یہ انتخابات اہم قرار دیے گئے ہیں۔ 

تمام سٹیک ہولڈرز کو مقررہ شیڈول کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔