ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری

پنجاب بھر میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں ماہ کے دوران 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے، جبکہ ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ اسی طرح ایک لاکھ 53 ہزار شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 1261 سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے، جبکہ 2 ہزار 500 سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔ آن لائن سہولیات سے بھی بڑی تعداد میں شہری مستفید ہوئے، جہاں 92 ہزار سے زائد افراد نے ای سروسز کے ذریعے لائسنس سے متعلق خدمات حاصل کیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے واضح کیا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ای ڈرائیونگ لائسنس کی حیثیت بھی روایتی لائسنس کارڈ کے برابر ہے۔