ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوزوکی آلٹو کا اپ گریڈڈ ورژن متعارف، قیمتوں اور ٹیکس میں نمایاں اضافہ

سوزوکی آلٹو کا اپ گریڈڈ ورژن متعارف، قیمتوں اور ٹیکس میں نمایاں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  لاہور (کار رپورٹر) پاک سوزوکی نے اپریل 2025 میں آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن متعارف کرا دیے ہیں جن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں کے ساتھ ساتھ فائلرز اور نان فائلرز کے لیے عائد ٹیکس کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق آلٹو کے نئے ماڈلز میں کئی جدید حفاظتی خصوصیات شامل کی گئی ہیں جن میں اے بی ایس بریکنگ سسٹم، سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز اور سیٹ بیلٹ ریمائنڈرز شامل ہیں۔ سوزوکی آلٹو اپنی اعلیٰ فروخت کی بنیاد پر پہلے ہی ملک کی مقبول ترین گاڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

جاپانی کار ساز ادارے نے آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن میں کئی نئی خصوصیات شامل کی ہیں،ان خصوصیات میں تمام ویریئنٹس کے لیے اے بی ایس بریکنگ سسٹم، سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز اور ریمائنڈرز شامل ہیں جو حفاظت کو یقینی بناتے ہیں، پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں شمار ہونے والی سوزوکی آلٹو، منفرد ایروڈائنامک ڈیزائن، دلکش ہیڈلیمپس، کشادہ کیبن، ایم پی 5 ٹچ اسکرین اور جدید اسٹوریج ایکسیسریز کے ساتھ ایک مکمل آرام دہ سواری فراہم کرتی ہے،660cc آلٹو میں R-سیریز کا تھری سلنڈر پٹرول انجن نصب ہے، جو اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہے۔

سوزوکی آلٹو اپ گریڈڈ ورژن کی نئی قیمتوں میں  آلٹو وی ایکس آر (Alto VXR ) کی نئی قیمت 28 لاکھ 27 ہزار روپے ہے جس پر فائرز کو 14 ہزار 135 روپے جبکہ نان فائلرز کو 42 ہزار 405 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

 آلٹو وی ایکس آر – اے جی ایس (Alto VXR-AGS)  کی نئی قیمت 29 لاکھ 89 ہزار روپے ہے جس پر فائلرز کو 14 ہزار 945 روپے جبکہ نان فائلرز کو 44 ہزار 835 روپے ٹیکس اداکرنا ہو گا۔

 آلٹو وی ایکس ایل – اے جی ایس (Alto VXL-AGS) کی نئی قیمت 31 لاکھ 40 ہزار روپے ہے جس پر فائلرز کو  15 ہزار 700 روپے جبکہ نان فائلر زکو 47 ہزار 100 روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔