چھ ججوں کا خط؛ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج ہو گا

Islamabad High Court, Six Judges Letter, Supreme Court of Pakistan , Independence of Judiciary
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا.

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فُل کورٹ اجلاس آج منگل کو  دوپہر ڈھائی بجے بلایا گیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے چھ ججوں کے مشہور خط کے ضمن میں  اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز سے آج تک تجاویز مانگی تھیں۔

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کی گئی تھیں۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹس کے ججز سے خط کے معاملہ پر تجاویز مانگی تھیں۔