ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل  عاصم منیر سے ملاقات

President Ibrahim Raisi, City42, Chief of Army Staff, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:  پاکستان آرمی  کے سربراہ  جنرل سید عاصم منیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر  ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

مہمان صدر کے ساتھ بات چیت میں بنیادی طور پر باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی امن، استحکام اور سرحدی سلامتی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

دونوں فریقوں نے علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوشش کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

چیف آف آرمی سٹاف  نے پاک ایران سرحد کو "امن اور دوستی کی سرحد" کے طور پر بیان کیا۔  سرحد کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہشت گردوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جا سکے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ  پاک ایران بارڈر دوستی اور امن کی سرحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحدپر باہمی رابطےمضبوط ترکرنےکی ضرورت ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردپاک ایران  تعلقات کونقصان پہنچاناچاہتےہیں۔  دونوں ممالک میں بہترروابط سےدہشت گرداپنےعزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اورایران کی مسلح افواج میں تعاون سےعلاقائی امن مستحکم ہوگا۔ مسلح افواج میں تعاون سےنہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطےکوبھی فائدہ ہوگا۔