عید پر بڑی گرفتاری

عید پر بڑی گرفتاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی پولیس نے خالصتان تحریک کے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو گرفتار کرلیاگیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق امرت پال سنگھ کو پنجاب کے ضلع موگا سے گرفتارکیاگیا ہے۔پنجاب پولیس ایک ماہ سے امرت پال سنگھ کو تلاش کررہی تھی جب کہ اس موقع پر بھارتی پولیس کی جانب سے شہریوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کو بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی) نے طلب کرلیا۔

 بھارتی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ستیہ پال کو ریلائنس انشورنس فراڈ کیس میں طلب کیا ہے۔ سابق گورنر مقبوضہ کشمیر نے دہلی کے مقامی تھانے پہنچ کر سمن وصول کیا۔