ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تاحال کیوں نہیں آسکتے؟ اسحاق ڈار نے وجہ بتادی

پاکستان تاحال کیوں نہیں آسکتے؟ اسحاق ڈار نے وجہ بتادی
کیپشن: Ishaq Dar and kira meeting
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں جمہوریت کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق،لندن میں اسحاق ڈار اور قمرزمان کائرہ میں ملاقات ہوئی، اسحاق ڈاربولےعوامی ایشوز ہمارا فوکس ہے ایسا پلان بننا چاہتے عوام کی مشکلات کم ہوں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا خان صاحب غلط بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کا جھوٹ زیادہ وقت تک نہیں چل سکتا۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ کی لندن میں ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کے لئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پراتفاق کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری مثبت میٹنگ ہوئی لیڈر شپ کی سطح پر فیصلے ہوئے ۔ ہماری کچھ ذمہ داریاں تھیں اس کے لیے اکٹھےہوئے ۔

عوامی ایشوز ہمارا فوکس ہے ایسا پلان بننا چاہتے عوام کی مصیبت حل ہو ۔یہ سارے وہ کام ہیں جو ہم نے چارٹر آف ڈیموکریسی میں چار سال کیے ۔ارتقائی عمل ہے ملک کے اور عوام کے مفاد کو دیکھنا ہوگا یہ پری میٹنگ تھی ماضی میں ان کے ساتھ تعلق بہترین رہا ۔ عمران خان کوملک کابالکل خیال نہیں،وہ کہتے ہیں میں جاؤں توسب کولے ڈوبوں ۔

مزید کہا کہ جب پاسپورٹ ملیں گے سب کو مل کر پاکستان جائیں گے۔مجھے ابھی پاسپورٹ نہیں ملا میرا پاسپورٹ کینسل کیا گیا۔مجھے کہا گیا کہ میں نے ٹیکس جمع نہیں کروایا میں نے وقت سے پہلے ٹیکسسز جمع کروائے ۔

 پیپلزپارٹی کےقمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ خان صاحب نے نفرت کے بیانیے کو استعمال کرکے پاکستان میں نفرت بڑھانے کا کام کیا اس کے ساتھ ساتھ نیشنل سیکورٹی اور فارن آفس کو سب معلوم ہیں کہ خان صاحب غلط بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں خان صاحب کا جھوٹ زیادہ وقت تک نہیں چل سکتا انکے جھوٹ یوٹرن ہوں گے،یہ جھوٹ ان کی طرف لوٹ کر آئے گا۔

کارکن لڑائی کے موڈ میں کھڑے ہیں ۔لڑائی کرنے والے دلیل کی بات نہیں سنتے ۔اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہے ایوان میں ان کی نمائندگی چاہتے ہیں ۔اوورسیز پاکستانیوں کی الیکشن میں نمائندگی ووٹ سے ہوگئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer