ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسوسناک خبر؛گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اچانک طبیعت خراب

افسوسناک خبر؛گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اچانک طبیعت خراب
کیپشن: Umar Sarfraz Cheema
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اچانک طبیعت خراب  ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کو سروسز اسپتال لایا گیا اور انکے ابتدائی ٹیسٹ کیے گئے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز سے حلف لینے کے معاملے پر گورنرپنجاب اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔گزشتہ روز عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آئین کسی کو اختیار نہیں دیتا کہ کوئی مجھ پر غیرآ ئینی کام کیلئےدباؤ ڈالے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ آج گورنر پنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنر نہیں ہے، اپنے حلف کی پاسداری اور ذمہ داری سے بخوبی واقف ہوں۔