سٹی 42: خواجہ عمران نذیر کا شہباز شریف کی رہائی پر ویڈیو پیغام، کہتے ہیں کارکنان بعد نماز جمعہ شکرانے کے نوافل ادا کریں،شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق رمضان کے احترام اور کورونا وائرس کی وجہ سے استقبال کا پروگرام منعقد نہیں کیا جا رہا، نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے، اللہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سرخرو کیا ہے۔
ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت میرٹ پر منظور کر لی ہے، وہ شہباز شریف جس نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالا، شہباز شریف جس نے پنجاب کی ترقی کے لئے اپنا خون پسینہ نچھاور کیا،جو پنجاب کی عوام کے لئے مسیحا بن گیا تھا،شہباز شریف کو کروڑوں عوام کی دعا کے طفیل اللہ نے سرخرو کیا ہ۔ میاں شہباز شریف کا واضح پیغام قائد محترم حمزہ شہباز شریف کے ذریعے پہنچا ہے،شہباز شریف کی جانب سے ان تمام کارکنان کا جو اس مشکل دور میں ساتھ تھے، پیشیوں پر آئے ان کا شکریہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کی رہائی کے موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر کا خصوصی پیغام۔۔۔ pic.twitter.com/lOes3lYZ6y
— Khawaja Imran Nazir (@Kh_ImranNazir) April 22, 2021
ان کا کہنا تھا تمام کارکنان بعد نماز جمعہ شہباز شریف کی رہائی پر نوافل ادا کریں،کورونا وباء اور رمضان شریف کے احترام میں شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق استقبال نہیں ہوگا، ان کی فیملی کے افراد لینے جائیں گے، کوئی کارکن یا ساتھی جیل نہیں جائے گا،جلد شہباز شریف کارکنان سے ملیں گے۔
خواجہ عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سرخرو ہوئے ہیں،نیب نیازی گٹھ جوڑ جس نے میاں حمزہ شہباز کو دو برس جیل کروائی،نیب نے شہباز شریف پر ظلم و ستم ڈھایا گیا اور نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے۔