ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا اعلان

 یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلیٹی سٹورز اور چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے درمیان مذاکرات ناکام  ہوگئے،  یونین نے جمعہ سے لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلیٹی سٹورز کے چئیرمین عارف شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کو بنیادی حقوق نہیں دئیے جا رہے ۔یوٹیلٹی سٹور منڈی بہاولدین کے ملازم ملک الطاف کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئےبھی کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی درخواستیں کر چکے ہیں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوئی ،نہ تو ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو رمضان المبارک میں بنیادی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کیا گیا اور نہ ہی کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی کٹس دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے یوٹیلیٹی سٹورز بند رہیں گے، یوٹیلٹی سٹورز پاکستان کا ہیڈ آفس، وئیر ہاوسز سمیت دیگر تمام دفاتر بند ہوں گے ۔ان کاکہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز ملازمین انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer