ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل

بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 )  پنجاب میں بڑی تبدیلی، پی ٹی آئی حکومت نے چار ماہ ستائیس دن کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کردیا، تحریک انصاف کی حکومت کے مختصر عرصے میں پنجاب میں تبدیل ہونیوالے یہ تیسرے چیف سیکرٹری ہیں۔ میجر(ر)اعظم سلیمان کو تبدیل کرکے جواد رفیق ملک کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے پنجاب میں بڑی انتظامی تبدیلی کردی ہے۔ چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان کو تبدیل کرکے جواد رفیق ملک کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جواد رفیق ملک ڈی ایم جی کے 15ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ سابق چیف سیکرٹری میجر(ر) اعظم سلیمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

میجر (ر) اعظم سلیمان4 ماہ27 دن چیف سیکرٹری پنجاب رہے۔ پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک پنجاب کے کمشنر لاہور، سیکرٹری ہیلتھ بھی رہ چکے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کے مختصر دورانیے میں پنجاب میں چار چیف سیکرٹریز لگ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت میں پہلے چیف سیکرٹری اکبرخان درانی تھے، دوسرے یوسف نسیم کھوکھر، تیسرےاعظم سلیمان خان جبکہ اب جواد رفیق ملک کو چوتھاچیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی سی بھکر آصف علی فرخ کو او ایس ڈی جبکہ سید موسیٰ رضا کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کردیا گیا۔

راؤ سردار علی خان کو ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی جبکہ کامران خان کو چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔