ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی مہنگی ہوگئی

مرغی مہنگی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر لاہور میں برائلر  کی رسد میں کمی سے قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا، اورمرغی کا گوشت11 روپے فی کلو  مہنگا  ہو گیا  تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث   قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی   قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں برائلر  کی رسد میں کمی سے قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا،  مرغی 7 روپے  اضافے کے بعد 139روپے کلو فروخت جبکہ   مرغی کا گوشت 11 روپے  اضافے کے بعد 202روپے فی کلو  کا ہو گیا  اور فارمی انڈے 104 روپے فی درجن پر مستحکم ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے  مرغی کا گوشت 29 فی کلو مہنگا ہوا تھا،  زندہ   مرغی 3 روپے اضافے کے بعد 139 روپے  جبکہ   مرغی کا گوشت 5 روپے اضافے کے بعد 202 روپے فی کلو  فروخت ہوتا رہا اور فارمی انڈے 107 روپے فی درجن  تک فروخت ہوتے رہے ۔  لاہوریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی      قیمت کو مزید کم کروائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث   قیمت میں کمی ریکارڈ کی  گئی تھی اورمرغی کا گوشت8 روپے فی کلو سستا  فروخت ہوا اور فارمی انڈے 3 روپے فی درجن کمی کے بعد 104 روپے کے ہو گئے۔

 واضح رہے کہ   ماہ   شہر میں برائلر کی     قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور     مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں  28روپے فی کلو تک سستا ہوا  تھا لیکن یہ کمی اس طرہ سے برقرار نہ رہ سکی اور آج جمعرات  کے  روز شہر میں زندہ     مرغی 7 روپے  اضافے کے بعد 139 روپے جبکہ     مرغی کا گوشت11 روپے اضافے کے بعد 202روپے فی کلو   مہنگا ہوا ہے اور اگر بات کی جائے فارمی انڈوں کی تو فارمی انڈے 104 روپے فی درجن  فروخت ہو رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer