ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی ملازمین،ویکسینیٹرزکا مطالبات کی منظوری کیلئے چھٹے روزاحتجاج جاری

ڈینگی ملازمین،ویکسینیٹرزکا مطالبات کی منظوری کیلئے چھٹے روزاحتجاج جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:ڈینگی ملازمین اور ویکسینیٹرز چھٹے روز بھی ڈی جی ہیلتھ آفس میں سراپہ احتجاج رہے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے جبکہ کل سے ڈی جی ہیلتھ آفس میں تمام دفاتری معاملات بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

ڈینگی ورکرز اور ویکسینیٹرز اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے چھٹے روز بھی سراپہ احتجاج رہے، مظاہرین کثیر تعداد میں ڈی جی ہیلتھ آفس میں جمع رہے اور مطالبات کی مد میں شدید نعرے بازی کرتے رہے، ڈینگی ملازمین کا کہنا تھا کہ چھ چھ سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اب تک ریگولر نہیں کیا گیا۔

گفتگو کرتے ہوئے ویکسینٹرز کا کہنا تھا کہ کنوینس الاؤنس سمیت دیگر الائونسز کی کٹوتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے .مظاہرین کا کہنا تھا کہ چف جسٹس آف پاکستان کو معاملہ پیش کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا حق ہے، مطالبات منظور کرنا میرے اختیارات میں نہیں، نوٹس لیں گے تاکہ مطالبات جلد حل کئے جائیں۔ مظاہرین نے کل سے ڈی جی ہیلتھ آفس میں دفاتری معاملات بند کر دینے کی دھمکی دے دی۔

 اس خبر کو ضرور پڑھیں:ویکسینیڑ ملازمین نے ڈی جی ہیلتھ آفس میں دھرنا دیدیا

اس قبل بھی یونائیٹڈ ہیلتھ فیڈریشن اور ای پی آئی فیڈریشن کی کال پر صوبے بھر کے ویکسینیٹرز نے ڈی جی ہیلتھ آفس میں احتجاج کیا۔ ویکسینیٹرز نے حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام بند کرکے پولیو اور خسرہ کے خلاف مہم کا بھی بائیکاٹ کر دیا۔

اس خبر کو بھی ضرور پڑھیں:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 3مئی کو صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سروس سٹرکچر پر عملدرآمد نہ ہونے اور ہسپتالوں میں سکیورٹی فراہم کرنےکیلئے قانون سازی نہ کرنے پر تین مئی کو صوبے بھر کے ہسپتالوں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ۔