ویکسینیڑ ملازمین نے ڈی جی ہیلتھ آفس میں دھرنا دیدیا

ویکسینیڑ ملازمین نے ڈی جی ہیلتھ آفس میں دھرنا دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: لاہور سمیت پنجاب بھر کے ویکسینیٹرز کا کنوینس الاونس میں کٹوتی پر ڈی جی ہیلتھ آفس میں احتجاج، مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق یونائیٹڈ ہیلتھ فیڈریشن اور ای پی آئی فیڈریشن کی کال پر صوبے بھر کے ویکسینیٹرز نے ڈی جی ہیلتھ آفس میں احتجاج کیا۔ ویکسینیٹرز نے حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام بند کرکے پولیو اور خسرہ کے خلاف مہم کا بھی بائیکاٹ کر دیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 3مئی کو صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان

 ویکسینیٹرز کا کہنا ہے کہ کنوینس الاونس کی ادائیگی تک ڈی جی ہیلتھ آفس میں کام بند رکھیں گے اور دھرنا جاری رہے گا۔ احتجاج میں شریک ویکسینیٹرز کے ڈی جی ہیلتھ سے مذاکرات ناکام رہے۔ جسکے بعد ویکسینیٹرز بدستور دھرنا جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ملازمت پر مستقل نہ کرنے کے خلاف ڈینگی ورکرز بھی بیس اپریل سے ان کے ساتھ دھرنے میں شریک ہوجائیں گے۔