ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 3مئی کو صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 3مئی کو صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سروس سٹرکچر پر عملدرآمد نہ ہونے اور ہسپتالوں میں سکیورٹی فراہم کرنےکیلئے قانون سازی نہ کرنے پر تین مئی کو صوبے بھر کے ہسپتالوں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ۔             

وائے ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر معروف وینس نے ڈاکٹر سلیم سمیت دیگر عہدیداران کے ہمراہ جنرل ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کی ابتر صورتحال پر نوٹس لینے پر چیف جسٹس آف پاکستان کے مشکور ہیں ۔ وائے ڈی اے نے سروسز ہسپتال میں ڈاکٹرز پر قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے قانون سازی حکومت اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی ہٹ دھرمی سے التوا کا شکار ہے۔ وائے ڈی اے نے تنخواہوں اور ہاوس رینٹ میں اضافہ ، رسک الاونس کی ادائیگی سمیت سروس سٹرکچر پر عملدرآمد کا مطالبہ پورا نہ ہونے کا ذمہ دار بھی محکمہ صحت کو قرار دیا۔

 ڈاکٹر معروف وینس نے کہا کہ ایڈہاک ڈاکٹرز کو فوری مستقل کیا جائے اور ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کے اوقات کا تعین کیا جائے یا اضافی ڈیوٹی پر الاونس دیا جائے ۔ وائے ڈی اے کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں برن یونٹ ، آئی سی یو اور سی سی یو کے قیام کا مطالبہ تاحال پورا نہیں کیا گیا ۔ ینگ ڈاکٹرز نے اعلان کیا کہ مطالبات کے حق میں تین مئی کو پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں احتجاج ہوگا اور پانچ مئی کو چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی مسائل کے حل کیلئے فریاد کریں گے۔