ڈالر کی لمبی اڑان ،روپیہ منہ دیکھتا رہ گیا

ڈالر کی لمبی اڑان ،روپیہ منہ دیکھتا رہ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر، یورو،سعودی ریال نے روپے کو بے قدر کرنا شروع کردیا،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 80 پیسے،سعودی ریال 15 اور یورو کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا،بزنس کمیونٹی نے ڈالر،ریال ،یورو کی بڑھتی ہوئی قدر پر شدید تشویش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کارباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر ،سعودی ریال اور یورونے لمبی اڑان بھرلی اور روپیہ منہ دیکھتا رہ گیا۔دوروز کے دوران ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 1 روپیہ 20 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد ڈالر 116روپے 20 پیسے سے بڑھ کر 117روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔جبکہ سعودی ریال 15 پیسے بڑھ کر 31 روپے 45 پیسے کا ہوگیا اور یورو 50 پیسے بڑھ کر 144 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روحانی باپ کا بچے پر جان لیوا تشدد 

 واضح رہے کہ بزنس کمیونٹی نے روپے کی کم ہوتی اور ڈالر کی بڑھتی قدر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کاروباری افراد کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے درآمدی بل اور بیرونی قرضہ جات کی شرح میں یکمشت خطرناک حد تک اضافہ ہوگااور افراط زر کی شرح بھی بڑھے گی۔ اسلئے سٹیٹ بنک،وزارت خزانہ ڈالر کی قدر مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔