سٹی42 : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 370 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 421 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 278.39 سے کم ہو کر 278.30 روپے کا ہو گیا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 692 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 51 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔