ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف ڈی آئی میں گریڈ 19 کی اسامی پر تعینات گریڈ 17 کی افسر کا ڈراپ سین

ایف ڈی آئی میں گریڈ 19 کی اسامی پر تعینات گریڈ 17 کی افسر کا ڈراپ سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک :فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن ( ایف ڈی آئی) میں گریڈ 19 کی اسامی پر تعینات گریڈ 17 کی افسر کا ڈراپ سین ہو گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن ڈاکٹر ارم نوید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،اور ڈاکٹر ارم نوید کو پمز ہسپتال رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،نوٹیفکیشن  کےمطابق ڈاکٹر ارم نوید پمز ہسپتال کی گریڈ 17 کی میڈیکل افسر ہیں۔ 

واضح رہے کہ گریڈ 17 کی ڈاکٹر ارم نوید گریڈ 19 کے ڈائریکٹر ایف ڈی آئی کے عہدے پر تعینات تھیں۔