زاہد چودھری :حکومت پنجاب نے لاہور میں 3 نئے بڑے ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لاہور میں ایل ڈی اے سٹی میں تین ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔
نواز شریف میڈیکل سٹی کیلئے ایل ڈی اے سٹی میں 216 ایکڑ زمین مختص کر دی گئی ہے۔
352 بستروں پر مشتمل مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف پیڈیاٹرک ہیلتھ سائنسز تعمیر کیا جائے گا، جس کی تعمیر کا تخمینہ 8 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
175 بستروں پر مشتمل نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف برن، پلاسٹک سرجری اینڈ ٹراما سنٹر بھی تعمیر کیا جائے گا، جس کی لاگت کا تخمینہ 6 ارب 15 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
اسی مقام پر نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف جنیٹک بلڈ ڈیزیز بھی قائم کیا جائے گا، جس کی تعمیر کیلئے 10 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
تینوں ہسپتالوں کی تعمیر کی ذمہ داری آئی ڈیپ کو سونپ دی گئی ہے۔