ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی روس اورعمان کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں شروع، دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا

پاکستان کی روس اورعمان کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں شروع، دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان کی روس اور عمان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں شروع  ہو گئیں ہیں ، یہ مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتوں پر مشتمل ہیں، جن میں پاک فوج، روسی فوج اور رائل آرمی آف عمان کے دستے شریک ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں سے پاکستان، روس اور عمان کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا،

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروژبا-IX  کا نواں ایڈیشن چیرات میں شروع ہوگیا۔ مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتوں پر مشتمل ہیں، جن میں پاک فوج، روسی فوج اور رائل آرمی آف عمان کے دستے شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور عمان کی مشترکہ فوجی مشق وشاق الجبل-II (ماؤنٹین لنکس-II) کا دوسرا ایڈیشن بھی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر  پبی میں شروع ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتوں پر مشتمل ہیں، جن میں پاک فوج، روسی فوج اور رائل آرمی آف عمان کے دستے شریک ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مشقوں کا مقصد آپریشنل تجربات کا تبادلہ، انسداد دہشت گردی کی مشقوں اور طریقۂ کار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ تربیت اور بہترین عملی طریقوں کے تبادلے سے افواج کی جنگی مہارت اور حربی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں سے پاکستان، روس اور عمان کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔