سٹی 42: پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد میں 23 ستمبر سے شیڈول انڈر 17 چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی،جڑواں شہروں کی موجودہ صورتحال کے باعث چیمپئن شپ ملتوی کی گئی،پی ایف ایف نے بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 11 صوبائی و علاقائی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی،پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 4 اکتوبر تک جاری رہنا تھی۔ چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہوگا،نوجوان فٹبالرز کی ترقی کے لیے چیمپئن شپ اہم منصوبے کا حصہ ہے۔