ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصری شاہ میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گر گئی

مصری شاہ میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : مصری شاہ کے علاقے میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق  زیر تعمیر مکان کی اچانک  دیوار گرنے سے ٹھیکیدار عارف اور مزدور ظہیر ملبے تلے دب گئے،جبکہ ٹھیکیدار عارف موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے مزدور ظہیر زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ  پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کو مردہ خانہ منتقل کردیا  ۔
پولیس کے مطابق مکان کے مالک ندیم کو زیر حراست لے لیا گیا ہے اور حادثے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔