سٹی 42:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش کی ملاقات ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ۔ فرانسیسی سفیر ژاں نوئل پوئریئر بھی فرانسیسی سیکریٹری جنرل کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان فرانس دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ پاکستان کا دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں فرانس سے تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
فرانسیسی سیکریٹری جنرل نکولس روش نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔فرانس کا باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔