ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں فنی تعلیم اور ہنرمندی کے نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری

پنجاب میں فنی تعلیم اور ہنرمندی کے نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے:   پنجاب میں فنی تعلیم اور ہنرمندی کا پورا نظام تبدیل کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

ٹیوٹا، ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے متعلقہ قوانین ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ٹیوٹا اور ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے انضمام میں بڑی مالی اور قانونی رکاوٹ سامنے آ گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق ٹیوٹا اور ووکیشنل ٹریننگ کونسل کی تنخواہیں یکساں کرنے پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔دونوں اداروں کے سروس رولز، ترقی کے معیار اور تنخواہی ڈھانچے الگ ہیں۔فوری انضمام کی صورت میں ملازمین کے عدالتوں سے رجوع کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔مالی بوجھ اور مقدمات سے بچنے کیلئے عبوری مدت میں ایک سے زائد سربراہ نہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ نے متعدد چیف ایگزیکٹو اور چیف آپریٹنگ افسران رکھنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔محکمہ خزانہ کے مطابق ایک ہی ادارے کو نگران کے اختیارات دینے سے مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔نئے نظام سے سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے موجودہ اختیارات دہرائے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق نئی اتھارٹی کیلئے الگ عملہ، سیکرٹریٹ، دفتر، کرایہ یا گاڑیاں نہیں ہوں گی۔محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ نئے انتظامی ڈھانچے کے مالی اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔قانونی اور انتظامی ابہام پر وزیراعلیٰ نے ابتدائی مسودہ واپس کر دیا تھا۔متعدد اجلاسوں اور ترامیم کے بعد نیا مسودہ دوبارہ تیار کر لیا گیا ہے۔